پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا ، مظفر آباد پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، فیلڈ مارشل نے شہدائے تحریکِ آزادی کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
.jpg)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیری جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہیں، کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی دہشتگرد اور اسکے سہولتکار کو نہیں بخشا جائیگا، فیلڈ مارشل
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ہر سطح پر اعلیٰ آپریشنل تیاری اور مؤثر ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے مظفرآباد میں فرنٹ لائن پوسٹ کا دورہ بھی کیا، آرمی چیف نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
.jpg)
آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا، مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔