پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے، سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اسٹیو اسمتھ کی شمولیت کا اعلان کیا ، اسٹیو اسمتھ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ان ایکشن ہوں گے۔
𝑆𝑎𝑑𝑑𝑙𝑒𝑑 𝑢𝑝. 𝐿𝑜𝑐𝑘𝑒𝑑 𝑖𝑛.
— Sialkot Stallionz (@PSLStallionz) February 4, 2026
Steve Smith is ready to ride with Sialkot Stallionz 🐎#SialkotStallionz | #NewEra | #HBLPSL pic.twitter.com/0IsJRRSBHz
رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز نے 14 کروڑ روپے میں اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جس کے بعد اسمتھ نے اب تک پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کیلئے فرنچائزز کی جانب سے ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرا یا گیا ہے، جس کے تحت فرنچائزز اب ہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔