سانحہ گل پلازہ: آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی
Gul Plaza investigation
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے افسوسناک سانحہ گل پلازہ کو 19 روز گزر چکے ہیں، تاہم اس دل دہلا دینے والے واقعے کی تحقیقات میں روز بروز نئے اور حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ دکان نمبر 193 میں ایک بچے کا ماچس سے کھیلنا بنی، جس کے نتیجے میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات تاحال جاری ہیں، تاہم ایک بڑی رکاوٹ یہ سامنے آئی ہے کہ پہلی اور دوسری منزل کی سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہیں ہو سکی، جس کے باعث آگ پھیلنے کے اصل مناظر اور ابتدائی لمحات کی مکمل تصویر اب تک واضح نہیں ہو پائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج نہ ملنے سے تفتیش کے کئی پہلو متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہو چکی ہے، جن میں سے 68 افراد کی میتیں اور باقیات ان کے ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں، جبکہ باقی متاثرین کی شناخت اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ انصاف کے منتظر ہیں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شب برات، سوئی سدرن کا صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ

دوسری جانب گل پلازہ سے نمائش جانے والی سڑک کو ہال ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ تحقیقات مکمل نہ ہونے کے باعث گل پلازہ کی عمارت کو مسمار کرنے کا کام بھی شروع نہیں ہو سکا۔

حکام کے مطابق جب تک تحقیقات اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچتیں، عمارت کو گرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں