شب برات: سوئی سدرن کا صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے شب برات کے موقع پر صارفین کی آسانی کے لیے بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے شب برات کے موقع پر صارفین کی آسانی کے لیے بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ شب برات کے اس با برکت موقع پر سوئی سدرن گیس انتظامیہ نے سحری کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 4 فروری 2026 کو صبح 3 بجے سے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ پورا دن گیس کی فراہمی معمول کے مطابق رہے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دیگر ایام میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے معمول کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ جاری رہے گی جس کے تحت روزانہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے، یہ شیڈول سردیوں کے دوران برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

کمپنی نے گھریلو صارفین سے اپیل کی ہے کہ گیس فراہمی کے اوقات میں اگر پریشر سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر شکایت درج کرائیں، جہاں عملے کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس نے عوام اور میڈیا سے درست معلومات شیئر کرنے کی بھی درخواست کی اور کہا کہ ماضی میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلنے سے غیر ضروری تشویش پیدا ہوئی، درست معلومات کے ذریعے ابہام اور عوامی پریشانی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں