پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد پراجیکٹ منیجر اصغر سندھو ، سیفٹی انچارج دانیال شامل ہیں جبکہ نامزد ملزم سائٹ انچارج احمدنواز کو بھی کر لیا گیا ہے۔
قبل ازیں بھاٹی گیٹ سانحہ پر پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتونہ سعدیہ کے والد ساجد حسین کی مدعیت میں دفعہ 322 کے تحت درج کیا تھا،مقدمہ تین ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق پراجیکٹ ہیڈ اصغر سندھو ، منیجر دانیال سیفٹی انچارج اور مین ہول انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن مدعی نے مؤقف اپنایا کہ نامزد ملزمان کی غفلت کے باعث میری بیٹی اور نو ماہ کی ردا فاطمہ کی ہلاکت ہوئی ہے ، میرا داماد غلام مرتضیٰ اور اس کے بھائی سہیل قیصر کو اطلاع ملی کہ اس کی بیوی اور بچی مین ہول میں گر گئی ہیں، رات کے پہر وہ یہاں پہنچے اور شوہر شدت غم سے نڈھال تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق، لاشیں برآمد
ایف آئی آر کے مطابق ساجد حسین نے مقدمہ میں ذمہ داروں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور ہمیں انصاف دیا جائے۔
دوسری جانب واقعہ میں جاں بحق ہونے والی 24 سالہ سعدیہ اور 10 ماہ کی بیٹی ردا کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا، پوسٹمارٹم کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ، ورثاء دونوں لاشیں پولیس کی سخت سکیورٹی میں لیکر آبائی گاؤں روانہ ہو گئے۔