پاکستانی حجاج کیلئے 3 حفاظتی ویکسین لگوانا لازمی قرار
پاکستانی حجاج
سال 2026 کے حج پر جانے والے پاکستانی حجاج کے لیے تین حفاظتی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): سعودی عرب کی طرف سے پابندی کے بعد سال 2026 کے حج پر جانے والے پاکستانی حجاج کے لیے تین حفاظتی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، سعودی عرب نے انسداد کورونا ویکسین لگوانے کی پابندی ختم کر دی۔

اب پاکستانی حجاج کے لیے انسداد کورونا ویکسین نہیں لگائی جائے گی، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی حجاج کے لیے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے، پاکستانی حجاج کے لیے رواں سال حج پر جانے سے قبل مذکورہ تینوں ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کیجانب سے عمرہ زائرین کیلئے نئی سہولت متعارف

وفاقی وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانگی سے قبل گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور نے مذکورہ تینوں ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت مذہبی امور گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور انسداد پولیو کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار فی ویکسین خریدے گی ، وزارت مجموعی طور پر پانچ لاکھ دس ہزار تینوں ویکسین کی خریداری کرے گی، وزارت مذہبی امور کمپنیوں سے مذکورہ ویکسین خریداری کے علاوہ پانچ فیصد مفت ویکسین بھی لے گی۔