ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی سیکورٹی واپس کر دی گئی
ایم کیو ایم پاکستان
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے سیکورٹی واپس ہونے کی تصدیق کی/ فائل فوٹو
کراچی (ویب ڈیسک): ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما، وفاقی وزراء اور اپوزیشن لیڈر کی سیکورٹی واپس کر دی گئی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے سیکورٹی واپس ہونے کی تصدیق کر دی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی سیکورٹی واپس کردی گئی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی کی سیکورٹی بھی لوٹا دی گئی ہے، مجھے ابھی کچھ دیر پہلے فون پر بتایا گیا ہے کہ میری سیکورٹی بھی واپس کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے امین الحق اور صوبائی ممبران کی سیکورٹی تاحال واپس نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے مزید غور کا فیصلہ

دوسری جانب ایم کیو ایم کے وزراء، اراکین اسمبلی اور لیڈروں نے سکیورٹی ہٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ انہیں سکیورٹی واپس بلانےکی وجہ نہیں بتائی گئی، ممکن ہے سانحہ گل پلازہ پر تنقید وجہ بنی ہو۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ وہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات اٹھاتے رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے۔