راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی میں علیمہ خان و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی، بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان آج عدالت پیش نہ ہوئیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل ملک نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست عدالت میں پیش کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی آج لاہور میں دیگر مصروفیات ہیں، جس کے باعث وہ آج عدالت حاضر ہونے سے قاصر ہیں، کل (منگل) کو میری دیگر عدالتی مصروفیات ہیں، مقدمہ کی تاریخ اس سے آگے کی دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے نااہلی سے بچ گئے
عدالت نے علیمہ خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور 26 نومبر احتجاج کیس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔
وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ کو ڈی فریز کرنے اور ان کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بحالی کی بھی درخواست کی جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرتے سرکار کو نوٹسز جاری کر دیئے، پراسیکیوشن کی جانب سے آئندہ تاریخ پر ان درخواستوں پر دلائل دیے جائیں گے۔