تفصیلات کے مطابق مردان میں ہفتے کے روز منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جمعرات کے دن اپنی قیادت کے ہمراہ اڈیالہ جیل جائیں گے، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں خاموش رہنا ممکن نہیں، ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سونپی گئی ہے، جو حالات کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، بہت جلد ان عناصر کا احتساب ہوگا جو چور، ڈاکو اور ظالم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے؟ عمران خان کا بتانے سے انکار
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کارکنان کو پرامن رہنے اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مردان آمد پر شہر میں احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کو اپنی زمینیں دینے والے متاثرہ افراد نے سڑکوں پر آ کر معاوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برسوں گزرنے کے باوجود انہیں ان کی زمینوں کا مناسب معاوضہ نہیں دیا گیا۔