ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں ایک نجی کالج کی تقریب جاری تھی، جس میں بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔ آتشزدگی کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوٹل میں موجود افراد کو بحفاظت باہر نکالا اور آگ کو پھیلنے سے پہلے ہی قابو میں کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکج کے باعث لگی، جس نے اچانک شدت اختیار کر لی۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر تین افراد جانبحق ہوگئے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گی ، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جھلسنے والے ایک شخص کی شناخت 46 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے دوران تین افراد آگ اور دھوئیں کے باعث متاثر ہوئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت باہر نکال لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ واقعہ ہوٹل کی بیسمنٹ میں پیش آیا، جہاں آگ دیکھتے ہی ہوٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گیس 48 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا اعلان
حکام کے مطابق ہوٹل انتظامیہ سے آگ لگنے کی وجوہات اور حفاظتی انتظامات سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بند جگہوں پر گیس کے استعمال میں احتیاط برتیں اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔