لاہور: ایک اور شہری گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی
بسنت کی آمد سے پہلے ہی قاتل ڈور نے وار تیز کر دیے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک اور شہری گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔
ڈور پھرنے سے زخمی ہونیوالے نوجوان کو ریسکیو اہلکار طبی امداد دے رہا ہے
لاہور : (سنو نیوز) بسنت کی آمد سے پہلے ہی قاتل ڈور نے وار تیز کر دیے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک اور شہری گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا جہاں 25 سال عدنان ولد عبد المجید اکیڈمی روڈ والٹن نزد آرمی پبلک گیریژن سکول ڈور پھرنے سے زخمی حالت ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے زخمی عدنان کو فوری طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں اسے مزید علاج معالجہ کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عدنان کو ڈور پھرنے کے باعث گلے پر زخم آیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پتنگ کی ڈور نے ایک اور نوجوان کو موت کے دہانے پر پہنچا دیا

واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ شہریوں نے پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے استعمال کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ہر سال قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے باوجود اس خطرناک کھیل کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے شادباغ میں بھی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔