جیولرز مارکیٹ سے 20 کلو سونا لیکر فرار ملزم گرفتار
jewelry fraud arrest
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) اچھرہ جیولرز مارکیٹ کے سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور کی اچھرہ جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم شیخ وسیم کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے متعدد جیولرز کا سونا حاصل کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس پر اچھرہ پولیس اسٹیشن میں اسکے خلاف دس مقدمات درج تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور حساس معلومات کا استعمال کیا گیا جس کے بعد وہ قانون کی گرفت میں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ماریا بی نے بنگلہ دیش میں اپنا پہلا اسٹور کھول دیا

یاد رہے کہ شیخ وسیم کے خلاف ایک  مقدمہ نورالعین نامی شہری کی مدعیت میں بھی درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم 9 کروڑ روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کی شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیا کریں تاکہ اس طرح کے جرائم کو بروقت روکا جا سکے۔