سینٹر پوائنٹ مال ڈھاکہ میں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح برانڈ کے بین الاقوامی سفر میں ایک نئے باب کی علامت ہے جو جنوبی ایشیا میں ثقافتی اور تخلیقی روابط کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماریا بی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اپنا پہلا بین الاقوامی اسٹور کھولنا ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہا ہے کیونکہ ہمیں اس خطے سے طویل عرصے سے بے پناہ محبت اور حمایت ملتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
انہوں نے مزید کہا کہ صرف دو دنوں میں ہی بنگلہ دیش ہمیں گھر جیسا محسوس ہونے لگا ہےجو فیشن، ثقافت، کھانوں اور گہری جڑی اقدار سے ہماری مشترکہ محبت کا عکاس ہے۔
بنگلہ دیش اسٹور میں اَن اسٹیچڈ کلیکشنز، لگژری پریٹ، لگژری فارملز، ایم بیسکس، پرفیومز اور دستکاری سے تیار کردہ جیولری کی وسیع رینج پیش کی گئی ہے جو ہر موقع کے لیے ایک شاندار اور اعلیٰ معیار کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔