پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی
ملک میں ماہ شعبان المعظم 1447 ہجری چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں ماہ شعبان المعظم 1447 ہجری چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی۔

پاکستان میں ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے ساتھ آج (21 جنوری) کو اسلامی مہینے شعبان کی یکم تاریخ ہے اس تناظر میں رمضان المبارک کی ممکنہ تاریخیں بھی سامنے آگئی ہیں۔

رمضان کریم اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے، جسے روحانی عکاسی، روزہ اور عبادت کے لیے مقدس تصور کیا جاتا ہے، مسلمان اس دوران سحر سے مغرب تک روزہ رکھتے ہیں اور کھانے پینے اور دنیاوی خواہشات سے اجتناب کرتے ہیں۔

یہ مہینہ خود پر قابو پانے، صدقہ کرنے اور ایمان مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس مہینے کا اختتام عیدالفطر یعنی یکم شوال پر خوشیوں کی صورت میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعبان المعظم کے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی

اگر ماہ شعبان 29 دن کا ہوا تو رمضان کا پہلا دن 19 فروری 2026 ہو گا، اگر شعبان 30 دن کا ہو گا تو رمضان کا آغاز 20 فروری 2026 ہو گا جبکہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کی شب طلب کیا جائے گا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، کمیٹی ماہ شعبان کے اختتام پر اجلاس میں چاند کے مشاہدات اور گواہوں کی شہادت کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

اس کو بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کی بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے 2026 کے سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21، 22 اور 23 مارچ کو ہوں گی۔