فہد مصطفیٰ کون؟ فضیلہ قاضی کا ردِعمل توجہ کا مرکز
Fazeela Qazi interview
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے حالیہ انٹرویو میں معروف اداکاروں کے متعلق اپنے ردِعمل کے ذریعے شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے اداکار احمد علی بٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے جڑے کئی پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی، دوران انٹرویو جب میزبان نے سوال کیا کہ اگر شوبز کی چند شخصیات ان کے مہمان بنیں تو وہ انہیں کیا پیش کریں گی؟، تاہم فہد مصطفیٰ کا نام سن کر فضیلہ قاضی نے حیران کن انداز میں کہا کہ یہ کون ہیں؟ جس پر احمد علی بٹ بھی چونک گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مصروف بازار میں بیٹھنے والا معذور بھکاری کروڑ پتی نکلا

اسی طرح ہمایوں سعید کے حوالے سے سوال پر فضیلہ قاضی نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں چائے پلا دیں گی اور یہ بھی کوئی کم بات نہیں، ان کے اس سادہ مگر دو ٹوک ردِعمل نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

 انٹرویو میں فضیلہ قاضی نے شوبز انڈسٹری کو ہوائی روزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے بچے اداکاری کے شعبے میں آئیں، ان کے مطابق بہت سے والدین کی یہی خواہش ہوتی ہے اسی لیے انہوں نے اور ان کے شوہر قیصر نے گھر کا نظام اداکاری کے بجائے پروڈکشن کے ذریعے چلایا ہے۔