سابق پی ٹی آئی رہنما گلریز افضل کا پی پی میں شمو لیت کا فیصلہ
سابق ممبر پنجاب اسمبلی و سابق رہنما پی ٹی آئی وسیم افضل
پی ٹی آئی رہنما وسیم افضل نے اپنے بھائی گلریز افضل چن سابق ایم پی اے کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) سابق ممبر پنجاب اسمبلی و سابق رہنما پی ٹی آئی وسیم افضل نے اپنے بھائی گلریز افضل چن سابق ایم پی اے کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

وسیم افضل چن 2008 جبکہ گلریز افضل چن 2013 میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ دونوں بھائی سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ندیم افضل چن کے بھائی ہیں۔ دو نوں سابق اراکین پنجاب اسمبلی کی پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا قاری محمد یوسف انتقال کر گئے

گلریز افضل چن 2013 کے الیکشن میں منڈی بہاؤ الدین کے حلقہ پی پی 43 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ وسیم افضل چن نے 2023 کا الیکشن پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے لڑا جو وہ ہار گئے تھے۔

رابطہ کرنے پر وسیم افضل چن نے بتایا کہ دونوں بھائی اب اپنی سیاست ندیم افضل چن کے ساتھ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے شمولیت کے حوالے سے مثبت اشارے دئیے ہیں ۔ وسیم افضل چن اور گلریز افضل چن کی پیپلز پارٹی میں ممکنہ واپسی کو علاقائی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔