اس امتحان کا مقصد مستحق طلبہ کو معیاری تعلیم، مالی معاونت اور عالمی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، کامیاب طلبہ کو مختلف کیمپسز میں داخلہ ملے گا اور وہ اسکالرشپ کے بھی مستحق ہوں گے۔
اس کے علاوہ انہیں عالمی معیار کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے امکانات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
کشمیر میں پہلی بار میگس کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں پاک ترک معارف کا پہلا کیمپس قائم کیا گیا ہے، اس کا مقصد کشمیر کے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبہ کیلئے چین میں اعلیٰ تعلیم کا سنہری موقع
اس پروگرام میں چہارم سے نہم جماعت کے طلبہ اور آئی جی سی ایس ای ۔ون کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں، اس پروگرام کے فوائد میں اسکالرشپس، مالی معاونت، فیس میں رعایت اور عالمی تعلیمی مواقع شامل ہیں جبکہ ترک زبان سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد طلبہ اس امتحان میں حصہ لے چکے ہیں، جس سے اس پروگرام کی مقبولیت اور اس پر والدین اور طلبہ کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے، ہر سال 5 ہزار سے زائد طلبہ اس پروگرام میں حصہ لیتے ہیں جو پاکستان کے اہم تعلیمی اسکالرشپس پروگرامز میں شمار ہوتا ہے۔
اس کو بھی پڑھیں: دوست ملک کا پاکستانی طلبا کیلئے ہزاروں سکالرشپس کا اعلان
میگس 2026-1 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 فروری 2026 ہے اور امتحان 15 فروری 2026 کو منعقد کیا جائے گا جبکہ نتائج کا اعلان 26 فروری 2026 کو ہوگا اور کامیاب طلبہ کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
میگس پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں منعقد کیا جائے گا تاکہ ہر طالب علم کو مساوی مواقع میسر آ سکیں۔