پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا منظور
فائل فوٹو
January, 19 2026
لندن:(ویب ڈیسک) برطانیہ کے سرکاری ادارے این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں کے لیے نئی دوا کی منظوری دے دی ہے۔
لندن سے شائع ہونے والی برطانوی اخبار کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے ایک نئی دوا کی منظوری دے دی ہے جسے اب سرکاری سطح پر مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے ہر سال سات ہزار سے زائد مرد جدید علاج سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ اس دوا کے استعمال سے اموات کا خطرہ تقریباً نصف رہ جانے کی توقع ہے، ماہرین کے مطابق اس اقدام سے سالانہ تین ہزار جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو تیز رفتار ٹرینوں کا تصادم، 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
طبی ماہرین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر مردوں میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہے جو پروسٹیٹ غدود کے خلیات میں غیر معمولی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوتا ہے تاہم بروقت تشخیص اور جدید علاج سے اس مرض پر قابو پانا ممکن ہے۔