مریم اورنگزیب کا نیا انداز توجہ کا مرکز بن گیا
فائل فوٹو
January, 19 2026
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب منفرد انداز کے باعث سب کی نگاہوں میں آگئیں۔
جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کی شرکت نے تقریب کو ایک نیا رنگ دے دیا، انکا اسٹائلش اور روایتی انداز سے ہٹ کر انتخاب دیکھنے والوں کے لیے خاصا دلچسپی کا باعث بنا جس پر تقریب میں موجود افراد نے بھی توجہ دی۔
تقریبات کے دوران مریم اورنگزیب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جس کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کے سلسلہ شروع ہو گیا، بعض صارفین نے انکے نئے انداز کی تعریف کی جبکہ کچھ نے دلچسپ تبصروں اور میمز کے ذریعے اسے موضوع بحث بنا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ کیا بنی؟
سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آنے کے باعث یہ معاملہ خاصا زیر بحث رہا اور مریم اورنگزیب کی نئی لُک شادی کی تقریبات کی نمایاں جھلکیوں میں شمار ہونے لگی۔