جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ 6 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ اسی طرح نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج 2 ستمبر کو متوقع ہیں، جس سے طلبہ کو اگلی جماعت میں داخلے کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔
شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ یعنی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع کیے جائیں گے، بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ 22 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ شیڈول پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، جس میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور راولپنڈی سمیت دیگر بورڈز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
تعلیمی حکام کے مطابق امتحانی مراکز، نگران عملہ اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ امتحانات شفاف اور پرامن ماحول میں منعقد کیے جا سکیں۔
بورڈ انتظامیہ کی جانب سے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بورڈز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دیں۔