وزیرِ داخلہ نے نشاندہی کی کہ پولیس اہلکاروں کو درپیش مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے حکومت کا ایک اہم اقدام ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر پولیس اہلکار کی تنخواہ میں اضافہ ہو تاکہ وہ باعزت آمدن کے ساتھ گھر جا سکے۔
وزیرِ داخلہ نے این پی اے کے کمانڈنٹ محمد ادریس کو ضروری ہدایات دیں اور کانفرنس ہال، ڈائننگ ہال، اکیڈمی کے مرکزی حصوں اور انسپیکشن سہولیات کا دورہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امپیریل کالج لندن کا پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان
تربیت حاصل کرنے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے اعلان کیا کہ کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو رہائشی پلاٹس دیے جائیں گے۔
انہوں نے موجودہ بیچ کے افسران کے ایک ماہ کے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کے لیے بیجنگ، چین جانے کا بھی ذکر کیا جس سے افسران نئی مہارتیں حاصل کر سکیں گے اور ان کے علم میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی پر فردِ جرم عائد
اس کے علاوہ، وزیرِ داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پولیس کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پولیس ترقیوں سے متعلق شکایات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
قبل ازیں، این پی اے کے کمانڈنٹ نے وزیرِ داخلہ کو انتظامی اور تربیتی امور پر بریفنگ دی، اس موقع پر اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ، اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔