ڈی جی پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور یا پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے، پجناب کے میدانی علاقوں میں شدید بارش و برفباری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ 18 جنوری تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہے گی، 17 سے 18 جنوری کو بالائی علاقوں مری و گلیات میں بارش و برفباری کی پیشگوئی ہے، 21 سے 22 جنوری کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش سے دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دھند و سموگ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر عمل کریں۔