ہائی بلڈ شوگر آنکھوں کے لیے نقصان دہ، مگر کیسے؟
High blood sugar eye damage
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): اگر بلڈ شوگر قابو میں نہ رہے تو اسکے اثرات سب سے پہلے آنکھوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو بروقت توجہ نہ ملنے پر بینائی کیلئے نقصان دہ بن سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک خون میں شوگر کی سطح بلند رہنے سے نہ صرف دل، گردے اور اعصاب متاثر ہوتے ہیں بلکہ آنکھیں بھی خاموشی سے نقصان کا شکار ہونے لگتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتداء میں نظر کی ہلکی کمزوری یا چیزوں کو پہچاننے میں مشکل محسوس ہوتی ہے مگر اگر یہ کیفیت برقرار رہے تو آنکھوں کی نازک نالیاں پھٹ سکتی ہیں جو مستقل بینائی کے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا قدیم ترین زیتون کا درخت کہاں پر ہے؟

طبی جریدے جے ایم اے میں شائع تحقیق کے مطابق وہ مریض جن کی شوگر طویل عرصے تک زیادہ رہتی ہے ان میں آنکھوں کی سوجن اور دھندلاہٹ جیسی علامات پائی گئی ہیں جو آگے چل کر سنگین مسائل کی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن غذا اور بہتر طرز زندگی سے نہ صرف بلڈ شوگر قابو میں رکھی جاسکتی ہے بلکہ آنکھوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کو میٹریل کی قلت کا سامنا، 50 ہزار کنکشن نہ لگ سکے

ماہرین صحت نے یہ بھی مشورہ دیا کہ روزانہ مناسب جسمانی سرگرمی، سگریٹ اور شراب سے مکمل اجتناب اور باقاعدہ آنکھوں کا معائنہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ آنکھیں اکثر بلڈ شوگر کی اصل کیفیت خاموشی سے بتا دیتی ہیں۔