کراچی: ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد،ملزم گرفتار
فائل فوٹو
January, 14 2026
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ٹھیلے والے نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ٹریفک پولیس افسر نے ٹھیلے والے کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملزم نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ کی مفت سہولت دوبارہ کرنے کا فیصلہ
ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دھکے دیے جانے سے پولیس افسر زمین پر گرگیا جبکہ دیگر لوگ ٹھیلے والے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم عبد القادر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔