کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، سہیل آفریدی
Sohail Afridi Karachi visit
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی 3 روزہ دورے پر کراچی روانہ ہو گئے۔

وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں عوام اور کارکنان نے ان سے ملاقات کی اور سیلفیاں بنائیں۔

 اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ کے پی سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی سہیل آفریدی کے ہمراہ موجود تھے۔

 کراچی روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ پشاور نے سندھ کے کارکنان کیلئے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قائد کا پیغام لے کر سندھ جا رہے ہیں۔

 انہوں نے کارکنان کو ہدایت جاری کی کہ اتوار کو مزار قائد پر ہونے والے جلسے کی تیاریاں آج سے ہی شروع کر دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ: دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال پر پابندی

وزیر اعلیٰ پشاور کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے سندھ میں مختلف سرگرمیاں پلان کی گئی ہیں۔

 سہیل آفریدی نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اسٹریٹ موومنٹ میں ان کا بھرپور ساتھ دیں۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق دورہ سندھ کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ کراچی میں وکلاء، تاجر تنظیموں، وزیر اعلیٰ سندھ اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں