اسلام آباد: کھلے نالے میں گرنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق
فائل فوٹو
January, 8 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) اسلام آباد کے علاقے سنبل میں کھلے سیوریج گٹر میں گرنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
آئی سی ٹی کے ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایک غیر قانونی طور پر قائم کی گئی بستی میں پیش آیا، جو سرکاری زمین پر تجاوزات کے ذریعے بنائی گئی تھی، علاقے میں سیوریج کے لیے ایک کھلا گڑھا کھودا گیا تھا جو بچے کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ بچہ کھلے سیوریج گڑھے میں گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعے کے بعد گڑھا کھودنے اور حفاظتی اقدامات اختیار نہ کرنے کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنی پہلی فیری سروس کا آغاز کر دیا
حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غیر قانونی ہاؤسنگ ڈیولپمنٹس میں سنگین حفاظتی خدشات کو اجاگر کرتا ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔