عابد شیر علی انے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
عابد شیر علی نے فیصل آباد ضمنی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کیس میں الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی/ فائل فوٹو
January, 8 2026
اسلام آباد (سنو نیوز): لیگی رہنما عابد شیر علی نے فیصل آباد ضمنی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کیس میں الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے عابد شیر علی کے خلاف فیصل آباد ضمنی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔ عابد شیر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ کیخلاف 26 نومبراحتجاج کیس، روزانہ سماعت کا حکم
لیگی رہنما عابد شیر علی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی غیر مشروط معافی مانگ رہے ہیں، عابد شیر علی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی نہ کروائی، عابد شیر علی نے ووٹ کی رازداری کے خلاف ورزی پر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا۔
الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دیکھیں گے کہ معافی نامہ قبول کرنا ہے یا نہیں، اگر معافی قبول نہیں ہوتی تو پھر آگے کاروائی بڑھے گی۔