پنجاب ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کی لانچنگ تقریب میں صوبے بھر سے 55 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ ہر انکلیوژر کے سامنے گئیں اور ہرضلع سے آنے والی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرزکا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ری ایکشن نہیں بلکہ پروایکٹو گورننس پر یقین رکھتا ہے، 55 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز میدان عمل میں نکلیں گی تو پنجاب سے بیماریاں بھاگ جائیں گی۔ حکومت اب انتظار نہیں کرے گی بلکہ خود چل کر گھروں تک جائے گی۔ مائیں، بہنیں، بیٹیاں میدان عمل میں نکل آئیں تو پنجاب کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ مائیں، بہنیں، بیٹیاں پنجاب کی تقدیر بدل دیں گی۔ پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو پنجاب کا لینڈ سکیپ بدل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں میں سکول کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی خواتین میدان عمل میں اپنا منفرد مقام پیدا کریں گی، خواتین پنجاب کی ترقی کے لئے بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام میں 25 ہزار لوگوں کو جاب ملی، 50 ہزار تنخوا دے رہے ہیں، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کام کر کے دکھائیں تو تنخواہ بڑھائیں گے۔ اب قوم کی بیٹی خدمت کر رہی ہے، اس کی عزت سب پر فرض ہے، کیمونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو کہنا چاہتی ہوں کہ یہ نوکری نہیں مشن ہے۔
بعدازاں وزیراعلیٰ سے متحدہ عرب امارات کے کاروباری ادارے داماک گروپ کی سی ای او امیرا حسین سجوانی نے 6 رکنی وفد کیساتھ ملاقات کی، مریم نواز نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات میں حکومتی اور تجارتی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن تیزکرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں سٹراٹیجک سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کیا گیا۔ داماک گروپ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہارکیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل اثاثہ جات اور نئی ٹیکنالوجی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا گیٹ وے بنا رہے ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین اور موزوں وقت آچکا ہے، پنجاب نوجوانوں کے لئے وسیع تر مواقع کی سرزمین ہے۔