چھٹیوں میں سکول کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکند رحیات نے چھٹیوں کے دوران نجی سکول کھلنے کا سخت نوٹس لیا/ فائل فوٹو
January, 7 2026
(ویب ڈیکس) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی جاری چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چھٹیوں کے دوران نجی سکول کھلنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ ایسی شکایت آئی تو متعلقہ سی ای او کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
رانا سکندر حیات نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے سے گریز کریں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہوگی،سکول انتظامیہ اور اساتذہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ضرور پڑھیں
فن لینڈ کا پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
January, 8 2026
ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے ہدایات جاری
January, 8 2026
دوست ملک نے پاکستانی طلبا کیلئے ہزاروں سکالرشپس کا اعلان کر دیا
January, 8 2026
بالی ووڈ کی میگا فلمیں سینما گھروں میں رونقیں بکھیرنے کو تیار
January, 7 2026