پی ٹی اے کے مطابق، جن صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہو چکے ہیں وہ گھبرانے کے بجائے پرسکون رہیں اور درست بحالی کے مراحل پر عمل کریں، اتھارٹی نے کہا کہ درست طریقہ اپنانے سے صارفین چند ہی منٹوں میں اپنا اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے زور دیا کہ بروقت کارروائی نہایت ضروری ہے تاکہ ذاتی ڈیٹا، پیغامات اور رابطوں کے غلط استعمال سے بچا جا سکے۔
اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو گھبرانے کے بجائے درست اقدام اٹھائیں۔ چند آسان مراحل کے ذریعے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔
— PTA (@PTAofficialpk) January 7, 2026
مزید آگاہی کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں، خود کو محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی باخبر کریں۔#WhatsAppSafety #StaySafeOnline #CyberAwareness… pic.twitter.com/db4vmqah30
ویڈیو پیغام میں پی ٹی اے نے متاثرہ صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا واٹس ایپ نمبر دوبارہ رجسٹر کریں، تصدیقی کوڈ حاصل کریں اور اگر غیر مجاز رسائی برقرار رہے تو فوراً واٹس ایپ سپورٹ سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کیا رجحان رہا؟
صارفین کو ہیکنگ کی کوششوں کو رپورٹ کرنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے تاکہ آگاہی بڑھے اور دیگر افراد ایسے خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مکمل ویڈیو دیکھیں، باخبر رہیں اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے یہ معلومات اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔
دوسری جانب، سائبر سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ فشنگ لنکس، جعلی تصدیقی پیغامات اور کمزور سیکیورٹی سیٹنگز کے باعث واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آگاہی اور مناسب حفاظتی اقدامات اپنانے سے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔