وزیراعظم رمضان پیکج، خواتین کیلئے اچھی خبر
وزیراعظم رمضان پیکج
حکومت نے وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 5 لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) حکومت نے وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 5 لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی کے وفد نے وزارت آئی ٹی کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر نے وفد کو پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن اور حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز

اس دوران خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور مالیاتی سہولتوں جیسے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے تحت پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس اور بی آئی ایس پی کے تحت خواتین کو فراہم کی جانے والی مالیاتی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

دونوں فریقین نے آؤٹ سورسنگ، ٹیک ٹیلنٹ، پراپ ٹیک، اور ٹوکنائزیشن کے ذریعے ایفیشینسی بڑھانے اور لیکویڈیٹی میں اضافے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں امیرہ حسین سجوانی، عقیب حسن اور جوزف ایل ام شامل تھے، جنہوں نے پاکستان کے ڈیجیٹل سسٹم کو سراہا اور کہا کہ ملک میں پراپ ٹیک اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وفد نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جا رہے ہیں۔