ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اس منصوبے کے تحت لاہور کے مختلف اہم مقامات پر ایک ہی جگہ چار جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں پینک بٹن، سی ایم مریم نواز فری وائی فائی، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ اور 24 گھنٹے شہریوں کی نگرانی پر مشتمل سیفٹی زونز شامل ہیں۔ ان سہولیات کا مقصد ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنا اور عوامی تحفظ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا آئندہ 6 ماہ تک گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان
ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں لاہور کے 30 اہم مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ پورٹس فعال کر دی گئی ہیں، جبکہ آئندہ مرحلوں میں اس سہولت کو وسعت دیتے ہوئے اسے 100 مقامات تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
شہریوں نے اس جدید سہولت سے استفادہ کرنا شروع کر دیا ہے ، جس سے نہ صرف ہنگامی حالات میں رابطے ممکن ہو رہے ہیں بلکہ شہریوں میں احساسِ تحفظ بھی بڑھ رہا ہے۔