جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو دوہری شہریت کی اجازت مل گئی
پاکستانی حکومت نے جرمنی میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے دوہری شہریت کی منظوری دی/ فائل فوٹو
January, 5 2026
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی حکومت نے جرمنی میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے دوہری شہریت کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب جرمنی میں رہائش پذیر اوورسیز پاکستانی جرمن شہریت حاصل کرنے کی صورت میں پاکستانی شہریت ترک کرنے کے پابند نہیں رہے۔
اس فیصلے کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی اور دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیا جا رہا ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے کہا ہے کہ یہ پیشرفت پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت دوہری شہریت سے متعلق قومی پالیسی میں توسیع کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ اس توسیع کے تحت حکومت پاکستان نے جرمنی کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جس کے ساتھ پاکستانی شہریوں کو دوہری شہریت کی اجازت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑا اعلان
بیورو آف امیگریشن کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اجازت دی ہے جس کے بعد جرمن شہریت حاصل کرنیوالے پاکستانی اپنی پاکستانی شہریت، شناخت اور قانونی تعلق برقرار رکھ سکیں گے۔
ضرور پڑھیں
فن لینڈ کا پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
January, 8 2026
ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے ہدایات جاری
January, 8 2026
دوست ملک نے پاکستانی طلبا کیلئے ہزاروں سکالرشپس کا اعلان کر دیا
January, 8 2026
بالی ووڈ کی میگا فلمیں سینما گھروں میں رونقیں بکھیرنے کو تیار
January, 7 2026