نگران دور میں بھرتی 645 ملازمین کو فارغ کرنیکا حکم
خیبر پختونخوا حکومت
خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نگران دور میں بھرتی 645 ملازمین کو 10 روز میں نوکری سے فارغ کرنے کا حکم دیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نگران دور میں بھرتی 645 ملازمین کو 10 روز میں نوکری سے فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے جامعات سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ہائر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو خیبر پختونخوا ریموول فرام سروس ایکٹ 2025 پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اپنے خلاف الزامات پر شفیع اللہ جان کو نوٹس

نگران دور میں بھرتی ہونے والے 645 ملازمین جو 18 جامعات سے وابستہ تھے ان میں ویمن یونیورسٹی مردان میں 140، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 120، بونیر یونیورسٹی میں 76، چترال یونیورسٹی میں 63، مالاکنڈ یونیورسٹی میں 54، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 34 اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں 33 ملازمین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور

انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں 32، سوات یونیورسٹی میں 22، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں 15، بنوں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 14، لکی مروت یونیورسٹی میں 11 اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 9 ملازمین بھرتی ہوئے۔

شہدا آرمی پبلک سکول یونیورسٹی نوشہرہ میں 8، ہری پور یونیورسٹی میں 6، پشاور یونیورسٹی میں 4 اور پاک آسٹریا ہری پور میں بھی 4 ملازمین بھرتی کیے گئے تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں