الیکشن کمیشن کا اپنے خلاف الزامات پر شفیع اللہ جان کو نوٹس
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے خلاف الزامات پر رہنما پاکستان تحریک انصاف و معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان کووضاحت کا نوٹس جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے خلاف الزامات پر رہنما پاکستان تحریک انصاف و معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان کووضاحت کا نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شفیع اللہ جان نے ہری پور ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے گئے، شفیع اللہ جان نے الزام لگایا کہ فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہوئے ہیں اور فارم 45 کو اپ لوڈ نہیں کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، شفیع اللہ جان کے الزامات غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن کے کوئی شواہد موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شفیع جان نے عظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا کہ تصدیق شدہ شواہد کے بغیر ایسے بیانات غیر ضروری الجھاؤ پیدا کرتے ہیں، اس سے انتخابی عمل پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے، یہ بیان الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں شفیع اللہ جان کو ہدایت کی کہ 7 روز کے اندر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، ٹھوس اور تصدیق شدہ شواہد پیش کریں۔

کمیشن نے واضح کیا کہ اگر شواہد پیش نہیں کیے جاتے تو الیکشن کمیشن اس نتیجے پر پہنچے گا کہ الزامات بغیر کسی بنیادی حقائق کے تھے، ایسی صورت میں الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

اس کو بھی پڑھیں: اس بار احتجاج کیلئے پوری تیاری ہے، شفیع جان

خیال رہے کہ اس سے قبل ہری پور ضمنی الیکشن میں کمپین کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دھمکی آمیز بیانات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ای سی پی کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حویلیاں جلسے میں انتظامیہ، پولیس اور الیکشن عملے کو دھمکایا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں