شفیع جان نے عظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے عظمیٰ بخاری سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگی/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے متعلق اپنے متنازع بیان پر باضابطہ طور پر معذرت کرلی۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ جو کچھ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ بیان جذبات کی شدت یا ہیٹ آف دی مومنٹ میں دیا گیا، جس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر خلوصِ دل سے معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا

شفیع جان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اختلاف رائے فطری بات ہے، تاہم ذاتی نوعیت کے جملوں یا سخت الفاظ سے گریز کیا جانا چاہیے، بطور عوامی نمائندہ ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ الفاظ کے انتخاب میں احتیاط کریں، کیونکہ عوامی شخصیات کے بیانات نہ صرف سیاسی ماحول بلکہ معاشرتی فضا پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد و دیگر کو 36 برس قید کی سزا