کراچی: مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مین ہول سے چار لاشیں برآمد
کراچی میں نئے سال کے دوسرے ہی روز مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مین ہولز سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) کراچی میں نئے سال کے دوسرے ہی روز مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مین ہولز سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے دو خواتین، ایک مرد اور ایک بچے کی لاش نکالی ہے، لاشوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں، لاشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد شناخت ممکن ہو سکے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم انویسٹی گیشن یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، مقتولین کی چپلیں اور سویب جمع کیے گئے ہیں، چاروں لاشوں کو کمبل میں لپیٹ کر سوکھے مین ہول میں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، کھلے مین ہولز نے ایک اورمعصوم بچےکی جان لے لی

حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ظاہر ہوتا ہے مقتولین کو نیم بے ہوشی کی حالت میں یہاں لا کر قتل کیا گیا، مقتولین سے کوئی شناختی دستاویز تاحال نہیں مل سکی، بظاہر لگتا ہے چاروں کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مین ہول سے چار لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس کو بھی پڑھیں: ایک اور معصوم بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

سید مراد علی شاہ نے دو خواتین، ایک بچے اور ایک مرد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔