غزہ کے مظلوم بچوں کی ویڈیو دیکھ کر جیکی چین بھی آبدیدہ
فائل فوٹو
January, 2 2026
(ویب ڈیسک): معروف ہالی وڈ اداکار جیکی چین غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے اثرات سے دل گرفتہ ہوگئے۔
مشہور ہالی وڈ اداکار جیکی چین نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے دوران ایک بچے کی ویڈیو دیکھی جس میں فلسطینی بچے سے پوچھا گیا کہ آپ بڑے ہو کر کیا بنیں گے؟ بچے نے جواب دیا کہ " ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے"، اس منظر نے انہیں گہرا صدمہ پہنچایا۔
انہوں نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز کی بمباری ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ زندگی گزارنا اور بڑا ہونا ایک نعمت ہے اور جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچتے ہیں وہ واقعی خوش قسمت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، وجہ سامنے آگئی
غزہ میں جاری اسرائیلی کاروائی کے دوران بچے اور خواتین شدید خطرے میں ہیں اور عالمی میڈیا کے ذریعے مظلوم بچوں کی حالت زار کی رپورٹنگ بھی کی جارہی ہے، تاہم جیکی چین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اقدامات کے ذریعے غزہ کے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔