اس خرابی کے نتیجے میں مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار نمایاں طور پر کم ہو گئی، جبکہ آن لائن سرگرمیوں میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔
اس بریک ڈاؤن نے متعدد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو متاثر کیا، جس کے باعث صارفین کو ویب سائٹس کھولنے، ویڈیو اسٹریمنگ، آن لائن میٹنگز اور سوشل میڈیا استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر آن لائن بینکنگ، ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی لاحق ہے۔
انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی نیا ٹیل نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی مجموعی کارکردگی میں کمی اس لیے آئی ہے کیونکہ کمپنی کے دو اپ اسٹریم پرووائیڈرز میں سے ایک اس وقت غیر فعال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک حادثے میں سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق
اس تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی اور صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیا ٹیل کے مطابق کمپنی کی تکنیکی ٹیمیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ اپ اسٹریم پرووائیڈر کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہیں تاکہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جا سکے۔