غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوکیسل یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ قلیل دورانیے کی جسمانی سرگرمی بھی خون میں فوری طور پر مثبت حیاتیاتی تبدیلیاں پیدا کرتی ہے، تحقیق سے ظاہر ہوا کہ ورزش جسم کو باول کینسر کے پھیلاؤ کے خلاف قدرتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
تحقیق کیلئے موٹاپے یا زائد وزن کے شکار مگر دیگر لحاظ سے صحت مند 30 افراد کو منتخب کیا گیا، شرکاء سے 10 سے 12 منٹ کی سخت ورزش سے قبل اور بعد میں خون کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جنہیں بعد میں باول کینسر کے خلیات کے ساتھ جانچا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دورانِ حج وفات پر لواحقین کو 20 لاکھ معاوضہ دیا جائیگا
نتائج سے معلوم ہوا کہ مختصر مگر سخت ورزش کے بعد خون میں 13 مختلف اقسام کے پروٹینز کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے، یہ پروٹینز سوزش کم کرنے، خون کی شریانوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور میٹابولزم کو فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔