دورانِ حج وفات پر لواحقین کو 20 لاکھ معاوضہ دیا جائیگا
رواں سال حج
رواں سال حج محافظ سکیم کے تحت دورانِ حج کسی بھی حاجی کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 20 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جائے گا/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): رواں سال حج محافظ سکیم کے تحت دورانِ حج کسی بھی حاجی کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 20 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ کسی حادثے میں اعضا ضائع ہونے کی صورت میں کم و بیش 10 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

اس سال پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور شکایات کی صورت میں انہیں بلیک لسٹ کرنے، مستقل پابندی عائد کرنے، بھاری جرمانہ کرنے یا کوٹے میں کمی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جو کارکردگی دیکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، عارف حبیب

مزید براں عازمینِ حج کو چوبیس گھنٹے علاج و معالجے کی سہولیات اور ادویات بھی مہیا کی جائیں گی۔ اس ضمن میں ہر ایک ہزار حجاج کے لئے ایک ڈاکٹر اور دو پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے ایڈوائزری جاری

پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی کارکردگی کو بھی مسلسل مانیٹر کیا جائے گا کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق امسال سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے تمام عازمین کے لیے حج ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، جو دو مراحل میں دی جائے گی۔