عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں ریاستی اداروں کے خلاف عادل راجہ، حیدر مہدی کی سزا سنا دی/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ ڈیجیٹل دہشت گردی کے ایک اہم مقدمے میں عادل راجہ، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں عادل راجہ، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔ اسی طرح صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو بھی عدالت نے دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔ فیصلے کے مطابق تمام ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 35 سال قید کی اضافی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات کے دوران سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا، عوام کو اشتعال دلایا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال آزادیٔ اظہار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے، تاہم جب یہی پلیٹ فارمز ریاست کے خلاف نفرت، اشتعال انگیزی اور بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال ہوں تو قانون حرکت میں آتا ہے، ایسے اقدامات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کے اثرات معاشرتی ہم آہنگی اور قومی استحکام پر پڑتے ہیں۔