اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں فریقین کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب عدالت میں جمع کرائیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ کیس میں نامزد تمام فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانونی نکات اور حقائق کی روشنی میں اپنا مؤقف عدالت کے سامنے رکھیں تاکہ آئندہ سماعت پر کیس کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیجانب سے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس دائر
عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی واضح کیا کہ اڈیالہ جیل کے حکام اس معاملے میں پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں، تاہم دیگر متعلقہ فریقین تاحال اپنے تحریری جوابات جمع نہیں کرا سکے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان فریقین کو آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت سے قبل اپنا جواب لازمی جمع کروائیں، تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا قانونی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔