تورغر: امریکی شہری کا ہمالین گرے گورال کا شکار، 4 لاکھ ڈالرز کی آمدن
امریکی شہری ڈیرون جیمز
امریکی شہری ڈیرون جیمز نے پاکستان کی نایاب نسل کے جانور ہمالین گرے گورال کا کامیاب اور مکمل طور پر قانونی شکار کیا/ فائل فوٹو
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک): ہزارہ ڈویژن کے علاقے تورغر کنڈر حسن زئی میں امریکی شہری ڈیرون جیمز نے نایاب نسل کے جانور ہمالین گرے گورال (Himalayan Grey Goral) کا کامیاب اور مکمل طور پر قانونی شکار کیا۔

پاکستان کی نایاب نسل ہمالین گرے گورال کے شکار پر اہلِ علاقہ نے اسے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا، قانونی شکار کے اس عمل کو متعلقہ حکومتی قوانین، وائلڈ لائف ضوابط اور مقامی کمیونٹی کی نگرانی میں مکمل کیا گیا، اہلِ علاقہ نے کنڈر گاؤں کے تمام معززین، کمیٹی ارکان اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا، امریکی شہری نے مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:  68 ہزار امریکی ڈالرز میں کشمیری مارخور کا شکار

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں امریکی شہری ڈیرون جیمز ملان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار محکمہ جنگلی حیات کے نان ایکسپورٹ ایبل ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ پر گرے گورال کا شکار کیا، محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گرے گورال کے شکار سے ساڑھے 54 ہزارامریکی ڈالرز کی آمدن ہوئی۔

مجموعی طور پر گرے کے 6 نان ایکسپورٹیبل پرمٹس فروخت کیے گئے، جس سے 3 لاکھ ساڑھے 98 ہزار امریکی ڈالرز کی آمدن حاصل ہوئی، محکمہ جنگلی حیات نے بتایا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل آمدن کا 80 فیصد کنزرویشن کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں