پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی
Public Transport Fares
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی بسوں کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔

کرایوں میں 60 روپے سے لے کر 200 روپے تک کمی کی گئی ہے، لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 روپے سے کم ہو کر 1850 روپے ہو گیا ہے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 2370 روپے سے کم ہو کر 2290 روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی

اسی طرح لاہور سے پشاور کا کرایہ 2610 روپے سے کم ہو کر 2530 روپے، لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2500 روپے سے کم ہو کر 2420 روپے اور لاہور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 2310 روپے سے کم ہو کر 2240 روپے ہو گیا ہے۔

لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1010 روپے سے کم ہو کر 980 روپے، لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 2510 روپے سے کم ہو کر 2430 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 5800 روپے سے کم ہو کر 5620 روپے کر دیا گیا ہے۔