امریکی پاپ گلوکارہ ارب پتیوں کی صف میں شامل
richest pop singers
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی پاپ میوزک کی سپر سٹار بیونسے نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے کو عالمی شہرت یافتہ بزنس میگزین نے باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، اس اعزاز کے ساتھ وہ موسیقی کی تاریخ میں یہ مقام حاصل کرنے والی پانچویں موسیقار بن گئی ہیں۔

بیونسے سے قبل بروس اسپرنگزٹین، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور جے زیڈ اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 44 سالہ بیونسے نے 2025 میں اپنی شاندار کاؤ بوائے کارٹر ٹور مکمل کی جس سے 407 ملین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی میل نے صارفین کیلئے بڑی اور حیران کن اپڈیٹ کر دی

یہ ٹور ان کے 2024 میں ریلیز ہونے والے مقبول البم کاؤ بوائے کارٹر کے بعد شروع کیا گیا تھا جسے دنیابھر میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، ماہرین کے مطابق بیونسے کی مجموعی دولت 2025 میں ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

غیر ملکی بزنس میگزین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے پیچھے ٹورنگ، میوزک کیٹلاگ سے حاصل ہونے والی رائلٹیز اور مختلف اشتہاری معاہدے شامل ہیں جن سے بیونسے نے پچھلے سال 148 ملین ڈالر سے زائد کی آمدن حاصل کی ہے۔