اہل وطن کو سنو نیوز کیجانب سےنیا سال 2026 مبارک!
اہل وطن کو سنو نیوز کیجانب سےنیا سال 2026 مبارک!
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان میں نئے سال 2026 کا آغاز ہوگیا، سنو نیوز اور اس کی پوری ٹیم کی جانب سے تمام اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد۔

ملک بھر میں نئے سال کا استقبال مختلف مقامات پر آتش بازی کر کے کیا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور پشاور ملک کے دیگر شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوا جس سے آسمان روشنیوں میں رنگ گیا جبکہ عوام نے نئے سال سے نئی امیدیں وابستہ کر لیں اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سال نو پر سی ویو جانیوالوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور شاہراہوں پر خصوصی ناکے بھی لگائے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے ہدایت کی پولیس ہائی الرٹ رہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، سڑکوں، شاہراہوں، حساس مقامات کے اطراف ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس کی پٹرولنگ بڑھا دی جائے، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

اس کو بھی پڑھیں: نیو ائیر پر آئس اور کوکین کا استعمال، ایڈوائزری جاری

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار، پیرو، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ ٹیمیں تعینات ہیں، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی پر سخت ایکشن لیں گے، نیو ایئر نائٹ پر اخلاقی حدود سے تجاوز اور خواتین کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔