سینئر رہنما جے یو آئی (ف) حاجی عبداللہ کے انتقال پر پارٹی میں سوگ کا سماں ہے، پارٹی رہنماؤں کی جانب سے حاجی عبداللہ مرحوم کے انتقال پر تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام ڈی آئی خان کے اہم رہنماء حاجی عبداللہ کی وفات پر افسوس اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حاجی عبداللہ مرحوم کی وفات کی اطلاع سے دلی صدمہ ہوا، اللہ کریم ان کے سفر آخرت کو آسان بنائے ،مرحوم کی جماعت اور خانوادہ مفتی محمود سے دیرینہ وابستگی تھی ، مرحوم نے کٹھن حالات میں جماعت کی خدمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف فاؤنڈیشن کے سینکڑوں کارکن جے یو آئی (ف) میں شامل
سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ مرحوم حاجی عبداللہ کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم حاجی عبداللہ مرحوم کی جملہ عبادات کو قبول فرمائے اور بہترین بدلہ عطاء فرمائے ، لواحقین کو یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔