وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پروگرام کے تحت دی جانے والی نقد امداد کو 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
مالی سال -20262025کے لیے پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ نے دھی رانی پروگرام کے لیے 1.70 ارب روپے مختص کیے ہیں، پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے پروگرام میں توسیع اور نظرثانی شدہ مالی فریم ورک کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
تاہم، 660 ملین روپے کی وینڈر ادائیگیاں بجٹ میں شامل نہیں کی جا سکیں، پروگرام کی میڈیا مہم سے متعلق بقایا بلز موجودہ مالی سال کے دوران ادا کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرا کی جانب سے سینکڑوں ملازمتوں کا اعلان
فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت دی ہے کہ تشہیری مہم ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنزکے ذریعے چلائی جائے، پنجاب کے 36 اضلاع میں دھی رانی تقریبات کی برانڈنگ کے لیے 50 ملین روپے درکار ہوں گے۔
اس کے علاوہ، مالی سال -20262025کے کے دوران 5ہزار شادیوں کے لیے بینک آف پنجاب کارڈز پر 80 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 223 ملین روپے کی اضافی رقم کی تجویز مسترد کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ پروگرام 1.70 ارب روپے کے منظور شدہ بجٹ کے اندر ہی مکمل کیا جائے گا۔