پیرا کی جانب سے سینکڑوں ملازمتوں کا اعلان
فائل فوٹو
December, 27 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پیرا فورس میں 5سو سارجنٹس اور ڈرائیورز کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ہر ضلع کا الگ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی گریڈ 7 کی 500 آسامیوں پر بھرتی کرے گی، یہ بھرتیاں سارجنٹ ڈرائیورز کے لیے ہوں گی اور تمام اضلاع کے لیے علیحدہ علیحدہ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
درخواست دہندگان کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے، امیدوار کا انٹرمیڈیٹ پاس ہونا اور اس کے پاس درست ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان
امیدواروں کو جسمانی اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا، درخواستیں نیشنل ایپلیکیشن سروس کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائیں گی جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی ہے۔